پاکستان میں نیا نظام حکومت؟

نظام حکومت میں تبدیلی یا اصلاحات ؟ (پروفیسر محمد عمران حفیظ) دنیامیں اس وقت کل 195ممالک ہیں جن میں سے مسلم اکثریتی آبادی والے ممالک کی تعداد 50 ہے ۔لیکن مسلم حکومت والےممالک کی تعداد 45ہے ۔ ان 45ممالک میں صرف 4ممالک کے نام اسلامی جمہوریہ ہیں جن میں پاکستان ، افغانستان ، ایران اور موریطانیہ شامل ہیں۔آئین کسی ریاست کی روح ہوتا ہے ۔حقیقی آئین ہی کسی ریاست کی عوام کی رضامندی اور خوشنودی کا مظہر ہوتا ہے جس کے تحت کسی ریاست کا نظام حکومت چلایا جاتا ہے۔جدید دور میں آئین ہی کسی ریاست کی عوام کی ترجمانی کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ بغیر آئین و قانون کے کوئی ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ آئین ہی واحد متفقہ دستاویز ہوتی ہے جس کے ذریعے کسی ریاست کے تمام اداروں کی تشکیل ، ساخت اور فرائض وحدود کا تعین کر دیا جاتا ہے۔آئین پر عمل درآمد ہی اس ریاست کی بقاء کی ضامن ہوتی ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے آئین 1973 ء میں "مسلم" اور" غیر مسلم" کی تعریف کی گئی ہےجس کی رو سے یہ بتایا گیا ہے کہ کون مسلمان ہے اور کون غیر مسلم ...