Posts

Showing posts from June, 2020

جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پہ سپریم کورٹ کا حکم :

Image
ریفرنس برخلاف جسٹس قاضی فائز عیسی: (پروفیسر محمد عمران حفیظ) اب جبکہ سپریم کورٹ کا اس بارے حکم نامہ جاری ہو چکا ہے لہذا اس پہ رائے دی جا سکتی ہے۔ میں نے بہت سادہ انداز میں معاملےکو لکھنے کی کوشش کی ہے۔ ریفرنس کا پس منظر: 2019 میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کا مطابق صدر پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ایک ریفرنس اعلی عدالتی کونسل کو بھجوایا جسکے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے زیر کفالت انکی بیوی اور بچوں کے نام برطانیہ میں 3 جائیدادیں انکی ملکیت ہیں (ثابت شدہ)۔جبکہ جسٹس صاحب نے بطور چیف جسٹس بلوچستان 2009-2014 اور بطورجج سپریم آف پاکستان 2014تا حال آج تک ان جائیدادوں کواپنے یا بیوی کے ٹیکس گوشواروں مین ظاہر نہیں کیا جبکہ بطور پبلک آفس ہولڈر وہ پابند تھے لہذا آئین پاکستان کے آرٹیکل 209-5ب کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب بد عنوانی  (مس کندکٹ) کےمرتکب ہوئے ہیں۔ صدر پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کے مطابق اعلی عدالتی کونسل کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کرے اور رپورٹ دے۔ (آئین کے مطابق یہ اعلی عدالتی کونسل چیف جسٹس آف پاکستان،...