Capitalism, Socialism and Social Democratic Systems
کیپٹالزم , سوشلزم اور سوشل ڈیموکریٹک سسٹم
(پروفیسر محمد عمران حفیظ)
بی ایس کلاس میں سٹوڈنٹنس کو یہ تین معاشی و سیاسی نظریات سمجھانے کے لئے میں نے ذیل مثال دی اور آخر پہ سروے کیا۔ نتائج حیران کن تھے۔ پڑھیں:
لیکچر:
فرض کریں کہ آپ کا گھر ایک ریاست ہے، اور آپ کے والدین اس ریاست کے حاکم ہیں۔
سوشلسٹ نظام (Socialism):
آپ کے والدین کہتے ہیں: “بیٹا/بیٹی، تم ہماری ذمہ داری ہو۔ ہم تمہیں تعلیم دیں گے، تمہاری صحت، کھانا پینا، کپڑے، ہر چیز کا خیال رکھیں گے۔ تمہیں ان چیزوں کے لیے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ مگر بدلے میں تمہیں گھر کے تمام کاموں میں حصہ لینا ہوگا، کیونکہ ہم سب کو برابر محنت کرنی ہے اور فائدے میں بھی برابر شریک ہونا ہے۔”
• یہاں سب کو برابر سہولتیں ملتی ہیں، کوئی زیادہ امیر یا غریب نہیں ہوتا۔
• مگر تمہیں اجازت نہیں کہ اپنی مرضی سے کچھ شروع کرو، یا باہر جا کر کچھ نیا تجربہ کرو۔
• نجی ملکیت کم ہے، زیادہ تر فیصلے والدین (یعنی ریاست) کرتے ہیں۔
کیپٹلزم (Capitalism):
آپ کے والدین کہتے ہیں: “بیٹا/بیٹی، تم آزاد ہو۔ جو چاہو کرو۔ پڑھائی کرو یا نوکری کرو یا کاروبار۔ ہم تم پر پابندی نہیں لگائیں گے۔ لیکن تم اپنی زندگی کی ذمہ داری خود اٹھاؤ گے۔ اگر گھر میں رہنا ہے تو ٹیکس (یعنی اپنا حصہ) دو، ورنہ اپنی جگہ دیکھ لو۔”
• یہاں تمہیں مکمل آزادی ہے کہ جو چاہو کرو، جتنا چاہو کماؤ۔
• محنت کرو گے تو کامیاب ہو گے، لیکن اگر نہ کرو تو کوئی تمہیں سہارا نہیں دے گا۔
• دولت کا فرق پیدا ہوتا ہے، کوئی بہت امیر ہو سکتا ہے، کوئی غریب۔
خلاصہ:
• سوشلسٹ نظام: اجتماعی فلاح، برابر سہولتیں، کم نجی آزادی۔
• کیپٹلزم: انفرادی آزادی، خود کماؤ خود خرچ کرو، لیکن ممکنہ نابرابری۔
سوشل ڈیموکریٹک نظام (Social Democracy):
“بیٹا/بیٹی، تم آزاد ہو۔ تم جہاں چاہو جا سکتے ہو، جو چاہو پڑھ سکتے ہو، اپنی پسند کا کام کر سکتے ہو، کما سکتے ہو، بزنس کر سکتے ہو۔ ہم تمہیں روکتے نہیں۔ مگر چونکہ ہم تمہارے ماں باپ ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر تمہیں کبھی مدد کی ضرورت ہو — جیسے بیمار ہو جاؤ، تعلیم کا خرچ نہ اٹھا سکو، نوکری نہ ملے — تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔”
یعنی:
• تم آزاد ہو، اپنی زندگی کے فیصلے خود کرو۔
• تم کماؤ، اپنے خواب پورے کرو، لیکن جب تم کماتے ہو تو گھر (ریاست) کو ایک حصہ دو، یعنی ٹیکس۔
• یہ ٹیکس اس لیے ہے تاکہ ہم (ریاست) ان بچوں/افراد کی مدد کر سکیں جو پیچھے رہ گئے ہیں — جیسے بیمار، بےروزگار، یا غریب لوگ۔
سوال: آپ کس نظام کےحامی ہیں؟ کیپٹالزم یا سوشلزم؟
جواب: 90٪ سٹوڈنٹس (بوائےز /گرلز) نے کیپٹالزم کے حق میں ووٹ دیا۔
آپ؟
<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/post.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fmuhammadimranhafeez79%2Fposts%2Fpfbid0WQn5QgyC5ajFC1Pej43yZm9ubHyrPCUCL4NUcKd8sEe3V8NfCRqEmkhVW2Vhxmqcl&show_text=true&width=500" width="500" height="409" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowfullscreen="true" allow="autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share"></iframe>
Comments
Post a Comment