Posts

Foreign Policy of Pakistan

Image
Foreign Policy of Pakistan (پاکستان کی خارجہ پالیسی)   What is Foreign Policy ? | Foreign of Pakistan | Phases of Foreign Policy of Pakistan 

Special Books To Read

Image
FOR BOOK-LOVERS   Click to read and download books for free: ٭ الرحیق المختوم 1: Homo Deus : A Brief History of Tomorrow (Yuval Noah Harari 2: Sapeins-A Brief History of Humankind (Yuval Noah Harari) 3: Yuval Noah Harari-21 Lessons for the 21st Century. |   

IDEACTION

Image
IDEACTION (by Bilal Khaksar Cheema) To Read articles click on it.  1: Thought into Reality  2: Self Murder  

پاکستان میں نیا نظام حکومت؟

Image
نظام حکومت میں تبدیلی یا اصلاحات ؟ (پروفیسر محمد عمران  حفیظ) دنیامیں اس وقت کل 195ممالک ہیں جن میں  سے مسلم اکثریتی آبادی والے ممالک کی تعداد 50 ہے ۔لیکن مسلم  حکومت  والےممالک کی تعداد 45ہے ۔ ان 45ممالک میں صرف 4ممالک  کے نام اسلامی جمہوریہ ہیں جن میں پاکستان ، افغانستان ، ایران اور موریطانیہ  شامل ہیں۔آئین کسی ریاست کی روح ہوتا ہے ۔حقیقی آئین ہی کسی ریاست کی عوام کی رضامندی اور خوشنودی  کا مظہر ہوتا ہے جس کے تحت کسی ریاست کا نظام حکومت چلایا جاتا ہے۔جدید دور میں آئین ہی  کسی ریاست کی عوام کی ترجمانی کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ بغیر آئین  و قانون کے کوئی ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ آئین ہی واحد متفقہ دستاویز ہوتی ہے جس کے ذریعے کسی ریاست کے تمام اداروں کی تشکیل ، ساخت اور فرائض  وحدود کا تعین کر دیا جاتا ہے۔آئین پر عمل درآمد ہی اس ریاست کی بقاء کی ضامن ہوتی ہے۔  پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے آئین 1973 ء  میں "مسلم" اور" غیر مسلم" کی تعریف کی گئی ہےجس کی رو سے یہ بتایا گیا ہے کہ کون مسلمان ہے اور کون غیر مسلم ...

جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پہ سپریم کورٹ کا حکم :

Image
ریفرنس برخلاف جسٹس قاضی فائز عیسی: (پروفیسر محمد عمران حفیظ) اب جبکہ سپریم کورٹ کا اس بارے حکم نامہ جاری ہو چکا ہے لہذا اس پہ رائے دی جا سکتی ہے۔ میں نے بہت سادہ انداز میں معاملےکو لکھنے کی کوشش کی ہے۔ ریفرنس کا پس منظر: 2019 میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کا مطابق صدر پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ایک ریفرنس اعلی عدالتی کونسل کو بھجوایا جسکے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے زیر کفالت انکی بیوی اور بچوں کے نام برطانیہ میں 3 جائیدادیں انکی ملکیت ہیں (ثابت شدہ)۔جبکہ جسٹس صاحب نے بطور چیف جسٹس بلوچستان 2009-2014 اور بطورجج سپریم آف پاکستان 2014تا حال آج تک ان جائیدادوں کواپنے یا بیوی کے ٹیکس گوشواروں مین ظاہر نہیں کیا جبکہ بطور پبلک آفس ہولڈر وہ پابند تھے لہذا آئین پاکستان کے آرٹیکل 209-5ب کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب بد عنوانی  (مس کندکٹ) کےمرتکب ہوئے ہیں۔ صدر پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کے مطابق اعلی عدالتی کونسل کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کرے اور رپورٹ دے۔ (آئین کے مطابق یہ اعلی عدالتی کونسل چیف جسٹس آف پاکستان،...

کرونا وائرس –واحد علاج

Image
کرونا وائرس –واحد علاج : (پروفیسر عمران حفیظ )   میری  پوسٹ لکھنے کے وقت تک کرونا وائرس دنیا کے 186ممالک میں پھیل چکا ہے  یہ بات ہر ایک کو سمجھ لینی چاہیے کہ اس وقت کروناوائرس ایک عالمی وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ کرونا وائرس کا سائز 400/500مائیکروقطر ہے۔یہ ہوا مین نہیں پھیلتا،کسی چیز پہ رہنے سے اس وائرس کی زندگی 12-9سے گھنٹے تک ہوتی ہے اگر اس کو دھو نا دیا جائےتو فوراً ختم ہوجاتا ہے۔کرونا وائرس  دراصل ہمارا روٹین کا لائف اسٹائل ہے۔زندگی کے یہ دن غیر معمولی ہیں لہذا اس وباء کے پھوٹنے کے بعد اپنی زندگی کو پہلے کی طرح معلوم کے مطابق مت گزاریں ۔جب یہ وباء نہیں پھوٹی تھی تو تب ہمارا لائف اسٹائل لاپرواہی والا تھا  اور کوئی مسئلہ بھی نہیں تھا لیکن اب آپ سب دوستوں سے گذارش ہے کہ صرف چند دنوں کے لئے اپنا لائف اسٹائل ، روز مرہ کے معمولات ضرور بدل لیں اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات پہ لازمی عمل کریں۔ وباء اور امراض  کی نشاندہی کرنا ،اس بارے حتمی رائے اور ہدایات دینا  صرف  ماہرطبیب اور ماہر ڈاکٹروں کا کام ...

اصل ہیرو کون؟

Image
اصل ہیرو کون: ۔عمادالدین محمد بن قاسم یا راجہ داہر تحریر:محمد عمران حفیظ تعارف راجہ داہر: چچ راجہ داہر کے والد کا نام تھا۔ چچ کی موت کے بعد اس کا بھائی چندر راجہ بنا۔چند سالوں میں وہ فوت ہوگیاتو شمالی سندھ میں چچ کا بڑا بیٹا دھرسیہ راجہ بنااور جنوبی سندھ میں چھوٹا بیٹا داہر ۔چچ کی ایک بیٹی تھی،   چچ کے بڑے بیٹے دھرسیہ نے اس کے جہیز کا سامان تیار کیا اور اسے   اس کے دوسرے بھائی داہر کے پاس   شمالی سندھ بھیج دیاکہ اس کی شادی کردی جائے۔داہر نے ہندو جوتشیوں سے زائچہ نکلوایا ۔جوتشیوں نے کہا کہ آپ کی بہن بہت نصیب والی ہے۔یہ جس کے پاس رہے گی اس کے پاس سندھ کی حکومت ہوگی۔داہر نے اس ڈر سے کہ کہیں اس کے ہاتھوں سے حکومت نہ چلی جائے وزیر باتدبیر سے مشورہ کیا، وزیر نے مشورہ دیا کہ آپ اپنی بہن سے شادی کرلیں، بات اچھی ہو یا بری لوگ دو چار دن یاد رکھتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں۔لوگوں نے تو راج پاٹ کے چکر میں بھائیوں اور باپ تک کو قتل کرادیا،بہن سے شادی تو معمولی بات ہے۔گو کہ وزیر کے مشورے پر عمل کرکے داہر نے اپنی بہن سے شادی رچالی، مگر دھرسیہ کو یہ بات ناگوار گزری اور وہ ایک لشکر جر...